سورة الطور - آیت 23
يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ لغو ہوگی نہ گناہ کا کام ہو گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی ان میں شراب کا دور چلے گا اور وہ خوش طبعی کے طور پر ایک دوسرے سے جام چھینیں گے لیکن وہ شراب ایسی ہوگی کہ اس میں نشاط اور لذت تو ہوگی، نشہ، بلوا اور فتور عقل وغیرہ کچھ نہ ہوگا اور نہ اسے پی کر وہ بری حرکات کا ارتکاب کریں گے۔