سورة الطور - آیت 15
أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا یہ جادو ہے یا تم نہیں دیکھتے ؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 ” جیسا کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور اس کے رسولوں کی باتوں کو جادو بتاتے تھے۔ “ ف 7” جیسے تمہیں دنیا میں حق دیکھنے کے بعد بھی کوئی بات سمجھائی نہ دیتی تھی۔