سورة الذاريات - آیت 31
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ابراہیم نے فرمایا اے فرشتوں تمہاری آمد کا مقصد کیا ہے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی اس بشارت کے علاوہ دوسرا اہم کام کیا ہے جسے انجام دینے کے لئے تمہیں اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے؟ خطب کے معنی اہم کام یا مہم کے ہیں