سورة الذاريات - آیت 31

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ابراہیم نے فرمایا اے فرشتوں تمہاری آمد کا مقصد کیا ہے؟۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی اس بشارت کے علاوہ دوسرا اہم کام کیا ہے جسے انجام دینے کے لئے تمہیں اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے؟ ۔خطب کے معنی اہم کام یا مہم کے ہیں