سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قیامت سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھر جاتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی جس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے روز ازل سے کفر و نافرمانی لکھ دی ہے۔ …” من افک“ کا دوسرا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جو (حق سے) پھر ہوا ہے۔ یعنی گمراہ ہے۔