سورة آل عمران - آیت 177
إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے اللہ تعالیٰ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ایمان کے بجائے کفر اختیار کر کے خود اپنا برا کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں دردناک عذاب سے دوچار ہوں گے ،