سورة آل عمران - آیت 175
إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ صرف شیطان ہے جو تمہیں اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرو اگر تم مومن ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 وہ شخص جو افواہیں پھیلا رہا تھا اسے شیطان فرمایا اور بتایا کہ یہ اپنے منا فق دوستوں کو ڈرارہا ہے مسلمانوں کوچاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے سواکسی کا اندیشہ دل میں نہ لائیں (رازی )