سورة ق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یہ سورۃ مکی ہے البتہ ایک روایت میں حضرت ابن عباس(رض) اس کی آیت 38 کو غیر مکی قرار دیتے ہیں۔ صحیح مسلم وغیرہ کی ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرتﷺ نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ قٓ پڑھا کرتے تھے اور اور سنن کی ایک روایت میں ہے کہ آنحضرتﷺ عید کی نماز میں سورۃ قٓ اور سورۃ اقتربت الساعۃ پڑھا کرتے تھے ابودائود اور ابن ماجہ میں حضرت ام ہشام(رض) سے روایت ہے کہ میں نے سورۃ ق کو آپ سے سن سن کر یاد کرلیا ہے کیونکہ آپ ہر جمعہ کے دن خطبہ میں اسے پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)