سورة الحجرات - آیت 3
إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ اللہ کے رسول کے سامنے بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں حقیقت میں وہی لوگ ہیں جن کے دلو ں کا اللہ نے تقویٰ کے لیے امتحان لیا ہے، ان کے لیے مغفرت اور اجر عظیم ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی وہ پرہیز گاری کے امتحان میں پورے اترے ہیں۔