سورة الفتح - آیت 20

وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ تم سے بہت سے مال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جسے تم جلد حاصل کرو گے، اس نے لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دئیے تاکہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ تمہاری سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 اس سےمراد وہ دوسری فتوحات ہیں جو خیبر کے بعد مسلمانوں کو پے در پے حاصل ہوتی رہیں۔