سورة محمد - آیت 17

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں تقویٰ میں مزید بڑھا دیتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی ان کے ایمان علم اور دینی بصیرت میں اضافہ فرماتا ہے اور انہیں تقویٰ کے مقام پر پہنچاتا ہے۔