سورة محمد - آیت 11

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ اس لیے کیا کیونکہ اللہ ایمان لانے والوں کا مددگار ہے اور کافروں کا کوئی مددگار نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی انہوں نے اپنے لئے جو جھوٹے سہارے بنا رکھے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں ان کے کسی کام نہیں آسکتے۔ غزوہ احد کے دن مسلمانوں کا نعرہ (‌اللَّهُ ‌مَوْلَانَا، وَلَا مَوْلَى لَكُمْ) اسی آیت سے ماخوذ تھا (ابن کثیر)