سورة الدخان - آیت 54
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم موٹی موٹی آنکھوں والی نہایت ہی خوبصورت عورتیں ان کے نکاح میں دیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 حُوْرْ ” حَوْرَاء‘‘ کی جمع ہے جس کے معنی ” گورے رنگ کی عورت“ کے ہیں اور ” عِينٍ’’عینا“ کی جمع ہے اور اس سے مراد ب.ڑی اور سیاہ آنکھوں والی عورت ہے۔