سورة الدخان - آیت 42
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سوائے اس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے وہ زبردست مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 یعنی اس روز کسی كی سفارش سے بس اسی کو فائدہ پہنچ سکے گا جس پر اللہ تعالیٰ رحم کرے اور اس کی سفارش کرنے کی اجازت دے۔