سورة الدخان - آیت 41

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کوئی عزیز اپنے کسی عزیز کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچ پائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا İفَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ ‌فَلَا ‌أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَĬ اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو ان میں کوئی نسب نہیں ہوں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔ (مومنون :110) ف 14 یعنی نہ ان کو رشتہ داروں اور دوستوں اور نہ کسی اور سے کوئی مدد مل سکے گی۔