سورة الدخان - آیت 38
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آسمانوں و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ہم نے انہیں شغل کے طور پر نہیں بنایا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 بلکہ اپنی حکمت کاملہ اور صحیح مقصد کے تحت پیدا کئے ہیں۔ دیکھیے سورۃ انبیاء آیت 16۔