سورة الدخان - آیت 7
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اس چیز کا رب جو آسمانوں وزمینوں کے درمیان ہے۔ اگر تم لوگ یقین رکھنے والے ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 کفار مکہ یہ اقرار کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہی ان کا اور اس ساری کائنات کا مالک ہے۔ اس لئے ان سے فرمایا جا رہا ہے اگر تم یہ اقرار دلی یقین سے کرتے ہو تو تمہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی تمام پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھیجا ہے اور کتابیں اتاری ہیں کیونکہ ایسا کرنا اس کی رحمت کا عین تقاضا ہے۔