سورة الدخان - آیت 4
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس رات میں ہمارے حکم سے ہر معاملے کا حکیمانہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی سال بھر میں جو بڑے بڑے کام سر انجام پانے ہوتے ہیں ان کا آخری فیصلہ کردیا جاتا ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ نصف شعبان کی رات دوسرے شعبان تک لوگوں کی عمر کا فیصلہ کردیا جاتا ہے۔ اس کے پیش نظر بعض مفسرین (رح) نے اس سے شعبان کی پندرھویں رات مراد لی ہیں جو عمواماً شب برأت کے نام سے مشہور ہے مگر یہ روایت مرسل ہے۔ ( ابن کثیر) قاضی ابو بکر ابن العربی لکھتے ہیں کہ شعبان کی پندرہویں رات سے متعلق کوئی رعایت قابل اعتماد نہیں ہے نہ اس کی فضلیت کے بارے میں اور نہ اس بارے میں کہ اس رات قسمتوں کے فیصلے ہوتے ہیں۔ ( احکام القرآن)