سورة الزخرف - آیت 55

فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار جب انہوں نے ہمیں غضب ناک کردیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان سب کو غرق کر دیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی جب وہ اپنی سر کشی اور نافرمانی میں بڑھتے ہی چلے گئے تو ہم نے ان سے انتقام لیا پس گناہ گار کو چاہیے کہ اللہ کے غضب سے ڈر کر توبہ کرے اور اس کے علم و عفو پر مغرور نہ ہو (قرطبی)