سورة الزخرف - آیت 15
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کے باوجود لوگوں نے اللہ کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جز بنا لیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان واضح طور پر ناشکرا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 ’’ جُزْءًا ‘‘سے شریک یا اولاد میں سے خا ص طور پر بیٹیاں مراد ہیں اور محاورہ میں (أَجْزَأَتِ الْمَرْأَة) کے معنی ہیں عورت نے مادین اولاد کو جنم دیا۔ ( قرطبی) ف 1 جو اپنے مالک کی شان اور عظمت کو نہیں سمجھتا۔