سورة الزخرف - آیت 13
لِتَسْتَوُوا عَلَىٰ ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ تم ان کی پشت پر چڑھو اور جب تم ان پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور پڑھو کہ پاک ہے ” اللہ“ جس نے ہمارے لیے ان چیزوں کو مسخر کردیا۔ ورنہ ہم انہیں قابو میں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
۔ ف 6” ہ“ کی ضمیر ” مَا تَرْكَبُونَ“ کے لئے ہے یا مراد ہر صنف کی پیٹھ ہے اس لئے ” ظُهُورکا لفظ جمع ہونے کے باوجود اس کے ساتھ ” ہ“ کی ضمیر استعمال کی گئی ہے جو واحد ہے۔ (قرطبی وغیرہ)