سورة فصلت - آیت 49
لَّا يَسْأَمُ الْإِنسَانُ مِن دُعَاءِ الْخَيْرِ وَإِن مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوسٌ قَنُوطٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انسان بھلائی کی دعا مانگتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا اور جب اس پر کوئی آفت آتی ہے تو مایوس اور دل شکستہ ہوجاتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5” خیر“ (بھلائی) سے مراد مال و دولت اور خوشحالی وغیرہ ہے جس کی ہوس سے صرف انبیاء ( علیہ السلام) اور اس کے مخصوص نیک بندے ہی مستثنیٰ ہیں۔ ف 6 جیسے تنگدستی یا بیماری وغیرہ۔ ف 7 اور منہ سے نا شکری کے کلمات نکالنے لگتا ہے۔