سورة فصلت - آیت 33

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس شخص کی بات سے اچھی بات کسی کی ہوسکتی ہے کہ جس نے لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیے اور اقرار کیا کہ میں مسلمان ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8” أَحْسَنُ قَوْلًا “ سے مراد قرآن اور داعی سے مراد رسول اللہﷺ ہیں اور پھر قیامت تک ہر وہ شخص اس کے تحت آجاتا ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت لیکر اٹھے۔ یوں با اعتبار معنی اس میں مؤذنین ( آذان دینے والے) بھی داخل ہیں اور حضرت ابو بکر صدیق(رض)بالاولیٰ اس کے مصداق ہیں۔ جنہوں نے کفار کے نرغہ سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بچایا اور کہا(‌أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ) ( قرطبی وغیرہ)