سورة فصلت - آیت 12

فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تب اس نے دو دن میں سات آسمان بنا دیے اور ہر آسمان میں اس کا قانون جاری کردیا، اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے خوبصورت بنایا اور اسے محفوظ کردیا یہ سب کچھ ایک جاننے والی زبردست ہستی کا بنایا ہوا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٤ اس طرح آسمانوں اور زمین کی پیدائش چھ دن میں مکمل ہوئی۔ ( دیکھئے سورۃ اعراف : ٥٤) ف ١٥ یعنی اس کا نظام جس طرح بنانا تھا بنا دیا۔ ف ١ یعنی شیطانوں کی پہنچ سے اس کی حفاظت کی کہ وہ ملا اعلیٰ کی بات نہ سن سکیں۔