سورة فصلت - آیت 8
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یا ’ جس کا ان پر احسان نہ جتایا جائے گا“ لفظ ” غَيْرُ مَمْنُونٍ “ کے لغوی طور پر یہ دونوں معنی ہو سکتے ہیں بعض علمائے تفسیر کا خیال ہے کہ یہ آیت بیماروں اور کمزوروں کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ یعنی قوت اور تندرستی کی حالت میں جتنی عبادت وہ کرتے تھے۔ بیماری کی حالت میں اگر نہ بھی کرسکیں تو انہیں اس عبادت کا ثواب ملتا رہے گا (کذا فی الشوکانی)