سورة فصلت - آیت 6
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی ان سے فرمائیں میں تمہارے جیسا بشر ہوں مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا گیا ہے کہ تمہارا الٰہ ایک ہی الٰہ ہے لہٰذا تم اسی کی طرف اپنا رخ کرو اور اس سے معافی مانگو، مشرکوں کے لیے تباہی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی میں تمہارے ہی جیسا ایک انسان ہوں اور وحی کے ذریعہ تمہیں توحید کی طرف دعوت دیتا ہوں اور وہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے عقل انسانی سمجھنے سے قاصر ہوورنہ میری دعوت میں کوئی ایسی چیز ہےجو تفرقہ ڈالتی ہو بلکہ یہ تو قومی یک جہتی اور ہم رنگی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ف 4” لہٰذا اسی کو پکارو اور اسی سے حاجتیں طلب کرو“۔