سورة غافر - آیت 75
ذَٰلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے کہا جائے گا یہ تمہارا انجام ہے کیونکہ تم زمین میں باطل پر خوش ہوتے اور اس پر اتراتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی تمہاری گردن اکڑی رہتی تھی اور تم کسی کو خاطر میں نہ لاتے تھے۔