سورة آل عمران - آیت 128

لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے پیغمبر! تمہارے اختیار میں کچھ نہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب دے بلا شبہ وہ ظالم ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس آیت میں پیغمبر سے فرمایا کہ بندے کو اختیار نہیں ہر قسم کے اختیا رات اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ (ازموضح) تفاسیر میں ہے کہ احد کے دن جب آپ (ﷺ) کے دندان مبارک شہید ہوگئے اور آپ (ﷺ) کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا تو آنحضرت (ﷺ) نے فرمایا :( كيفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا نَبِيَّهُمْ)اور بخاری میں ہے کہ آپ (ﷺ) نے نمازوں میں قنوت بھی شروع کردی جس میں نام لے کر مشرکین پر لعنت بھیجتے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور آپ (ﷺ) نے دعاقنوت ترک کردی اور یہ وقعہ ہے کہ جن کے نام لے کر آپ (ﷺ) بدعا کرتے تھے وہی قبلیے بعد میں مسلمانوں ہوگئے۔ اسی طرح اİ أَوۡ يَتُوبَ عَلَيۡهِمۡĬ کا منظر سامنے آگیا (ابن کثیر ،۔ قرطبی)