سورة غافر - آیت 58

وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ ۚ قَلِيلًا مَّا تَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یہ نہیں ہوسکتا کہ اندھا اور بینا برابر ہوجائیں، اور صالح اعمال کرنے والا ایماندار اور نہ بدکار برابر ٹھہریں، مگر تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی جس طرح آخرت پر ایمان رکھنے والے اور اس پر یقین نہ رکھنے والے برابر نہیں ہو سکتے۔ یہی معاملہ ان لوگوں کا بھی ہے جو ایمان لا کر نیک عمل کریں اور جو کفر و شرک کی راہ پر چلتے ہیں۔ ف ١٠ اگر سوچو تو یہ حقیقت بڑی آسانی سے تمہاری سمجھ میں آسکتی ہے۔