سورة غافر - آیت 24

إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر انہوں نے کہا موسیٰ جادوگر اور کذّاب ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 ہامان، فرعون کا وزیر تھا اور قارون سرمایہ دار منافق تھا جو اسرائیلی ہونے کے باوجود فرعون کا ساتھی بن گیا تھا۔ اس لئے اس کا ذکربھی حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی کھلی کھلی تکذیب کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا۔