سورة غافر - آیت 20

وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ ۖ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اللہ ٹھیک ٹھیک بے لاگ فیصلہ کرے گا، اللہ کو چھوڑ کر مشرکین جن کو پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں، بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٧ یعنی قیامت کے دن اس کے فیصلہ میں کوئی بے انصافی نہیں ہوگی۔ ف ١٨ لہٰذا ان کے متعلق یہ سمجھنا کہ قیامت کے روز فیصلہ کرنے میں ان کا بھی کوئی دخل ہوگا قطعی جہالت اور بے وقوفی ہے۔