سورة غافر - آیت 14

فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے لوگو! صرف ایک اللہ ہی کو پکارو۔ اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے بے شک یہ کام کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥ یعنی توحید پر قائم رہو۔ یہ چیز اگر کافروں کو ناگوار ہو تو ہوا کرے، تم اس کی ہرگز پروا نہ کرو، اللہ تمہارا حامی و مددگار ہے۔