سورة الزمر - آیت 57

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا کہے! کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1یعنی جب کوئی اور عذر نہ ملے تو اللہ تعالیٰ پر الزام دھرنے لگے کہ اسی نے مجھے ہدایت نہ دی، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن بھیج کر اپنی طرف سے حجت تمام کردی ہے۔