سورة الزمر - آیت 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہی بات ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں۔ مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 جیسے سورۃ قصص ( آیت 78) میں انہی الفاظ کے ساتھ قارون کا قول گزر چکا ہے۔ ف 7 مثال کے طور پر قارون ہی کا انجام دیکھ لیا جائے۔