سورة الزمر - آیت  40
							
						
					مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
							ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
							
						کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے ایسی سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں۔
								تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
							
							
							ف1 یعنی قتل و قید اور غلامی و محکمومی کی ذلت سے کون دو چار ہوتے ہیں۔ ف 2 شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” یہ ( یعنی رسوائی) دنیا میں اور وہ ( یعنی دائمی عذاب) آخرت میں۔ ( موضح)