سورة الزمر - آیت 30

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی تمہیں بھی مرنا ہے اور ان لوگوں کو بھی مرنا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٣ یعنی اگر یہ نہیں مانتے تو نہ مانیں۔ ہمیشہ نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رہنا ہے اور نہ ان کو، دونوں کو ایک نہ ایک دن مرنا ہے۔ یہ آیت منجملہ ان آیات کے جن سے حضرت ابو بکر صدیق (رض) نے نبیﷺ کی وفات کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رحلت فرما ہوجانے پر استدلال کیا جبکہ بہت سے صحابہ (رض) جن میں سر فہرست حضرت عمر (رض) تھے۔ اسے تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے۔ ( ابن کثیر)