سورة الزمر - آیت 27

وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے مثالیں بیان کی ہیں تاکہ نصیحت حاصل کریں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی ہر قسم کے ادّلہ و امثلہ سے سمجھایا گیا ہے۔ اس کے بعد کی آیت میں جو مثال بیان ہو رہی ہے یہ اس کے لئے تمہید ہے۔