سورة الزمر - آیت 12

وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلمان بنوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی اس طرح کہ میری بندگی میں شرک اور ریا کا کوئی شائبہ نہ ہو۔ ف ١٠ یعنی اللہ تعالیٰ کی جس توحید کی طرف لوگوں کو دعوت دوں، سب سے پہلے خود اس پر کار بند ہوں، چنانچہ نبیﷺ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنے باپ دادا کے دین سے انکار کیا اور لوگوں کو توحید کی دعوت دی۔