سورة ص - آیت 78

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تجھ پر قیامت تک میری لعنت برستی رہے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1اور پھر قیامت کے بعد اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھی بھگتے گا جو آدم ( علیہ السلام) کی پیدائش سے قیامت تک تجھ سے سر زد ہوں گے۔