سورة ص - آیت 73
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سب کے سب فرشتے سجدے میں گر گئے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یہ سجدہ جس کا فرشتوں کو حکم دیا گیا اور جس کی انہوں نے تعمیل کی، سلام و تعظیم کا سجدہ تھا نہ کہ عبادت کا۔ ( دیکھئے سورۃ بقرہ آیت 34)