سورة ص - آیت 70

إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مجھ کو تو وحی کے ذریعہ سے یہ باتیں صرف اس لیے بتائی جاتی ہیں کہ میں واضح طور پر خبر دار کرنے والا ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” مجھے تو محض اس لئے وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلا ڈرانے والا (پیغمبر) ہوں اس کے سوا کچھ نہیں۔ آگے فرشتوں کا اختصام بیان فرمایا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ایک یہ بھی فرشتوں کے تکرار تھے جو بیان فرمایا۔ ( موضح)