سورة ص - آیت 67
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرمائیں کہ یہ ایک بڑی خبر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی یہ خبر جو میں تمہیں آخرت کے عذاب کی دے رہا ہوں بڑی ہولناک خبر ہے یا یہ قرآن کا اترنا ایک عظیم الشان واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ ” نَبَأٌ “ کے معنی کسی اہم خبر یا واقعہ کے ہیں۔( فتح)