سورة ص - آیت 63
أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے ان کا مذاق بنا لیا تھا یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی کیا وہ واقعی سچے تھے اور ہم نے ان کا مذاق ناحق اڑایا اور آج وہ اپنی حق پرستی کی بدولت جنت میں داخل ہوگئے ہیں یا وہ یہیں کہیں دوزخ میں ہیں اور ہمیں نظر نہیں آرہے؟