سورة ص - آیت 59
هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آرہا ہے ان کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے یہ آگ میں جلنے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یہ فرشتوں کا کلام ہے جو وہ دوزخیوں کے سرداروں سے اس وقت کہیں گے جب وہ دوزخ میں داخل ہو رہے ہوں گے اور باہران کے تابعدار کھڑے ہوں گے۔ ف 10 یہ دوزخیوں کے سرداروں کا کلام ہے جو وہ اپنے تابعداروں کے متعلق کہیں گے۔