سورة ص - آیت 43
وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے اسے اس کے اہل وعیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اپنی طرف سے عنایت فرمائے۔ عقل وفکر رکھنے والوں کے لیے نصیحت ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی علاوہ پہلے اہل و عیال کے ہم نے انہیں مزید اولادعطا فرمائی۔ ف 11 کہ وہ بھی تکلیف و بیماری میں ان کی طرح صبر کریں اور ہماری رحمت و مہربانی کے متوقع رہیں۔