سورة ص - آیت 20

وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کی۔ اس کو حکمت عطا فرمائی اور فیصلہ کُن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٢ ” حکمت“ کے مفہوم میں نبوت، کتاب اللہ کا علم اور معاملات کی فہم و فراست سب چیزیں شامل ہیں۔ اور ” فصل الخطاب“ سے مراد ہے مقدمہ سن کر فیصلہ سنانے کا طریقہ یا لمبی بات کو مختصر الفاظ میں ایسے طریقہ سے بیان کرنا کہ ہر ایک کی پوری طرح سمجھ میں آجائے۔ اس سے گویا حضرت دائود ( علیہ السلام) کی فصاحت و بلاغت کی طرف اشارہ ہے۔ ایک روایت میں ہے حضرت دائود ( علیہ السلام) پہلے شخص ہیں جنہوں نے خطبہ میں ” اما بعد“ کا لفظ استعمال کیا۔ ( شوکانی)