سورة ص - آیت 5
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا اس نے تمام معبودوں کی جگہ بس ایک ہی معبود بنا لیا ہے۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان لوگوں کو عقیدۂ توحید عجیب معلوم ہوتا ہے۔ حالانکہ تعجب کی چیز شرک ہے جس پر کوئی بھی عقلی دلیل قائم نہیں ہو سکتی۔