إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ
مگر صرف اس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہے۔
ف 5 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” تم اور یه عبادت جو تم کرتے ہو، اس پر ( یعنی اس سے) تم کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے مگر اس کو جو۔۔۔“ پہلا ترجمہ’’ مَا تَعْبُدُونَ ‘‘کے ” ما“ کو موصولہ ماننے کی صورت میں ہے۔ اور دوسرا ترجمہ اسے مصدر یہ ماننے کی صورت میں۔ نیز یہ دونوں ترجمے اس صورت میں ہیں جب ” عَلَيْهِ “ میں ” ہ“ کی ضمیر ” مَا تَعْبُدُونَ “ کے لئے قرار دی جائے اور اگر یہ اللہ تعالیٰ کے لئے قرار دی جائے تو ترجمہ یوں ہوگا کہ ” تم اور تمہارے معبود۔۔ یا تم اور تمہاری عبادت۔۔ اللہ تعالیٰ کے خلاف کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے مگر اس کو جو... ( قرطبی، شوکانی) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : یعنی تم انسان اور تمہارے شیطان بے مرضی اللہ کے گمراہ نہیں کرسکتے گمراہ وہی ہوگا جس کو اس نے دوزخی لکھ دیا۔ (موضح)