سورة الصافات - آیت 149

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان لوگوں سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے تو بیٹیاں ہوں اور ان کے لیے بیٹے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٢ عرب کے بعض قبائل کا عقیدہ تھا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ اسی کی تردید اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمائی۔ قرآن میں متعدد مقامات پر اسی جاہلی عقیدہ کی تردید کی گئی ہے۔ مثلاً نساء آیت ١١٧، نحل آیت ٥٧، ٥٨، بنی اسرائیل آیت ٤٠، زخرف آیت ١٦ تا ١٩ نجم آیت ٢١، ٢٧،