سورة الصافات - آیت 148
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک معیّن وقت تک انہیں باقی رکھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یہ اس طرف اشارہ ہے کہ حضرت یونس ( علیہ السلام) کے چلے جانے کے بعد انہوں نے عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کی تھی اور وہ عذاب سے بچ گئے تھے چنانچہ حضرت یونس ( علیہ السلام) کو جب اپنی قوم کے ایمان لانے کی اطلاع ملی تو وہ واپس آگئے۔ ( دیکھئے سورۃ یونس ( علیہ السلام) آیت 98)